پاکستان کے نامور اداکار سفیر اللہ عرف لہری کی 12ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
اداکار اور کامیڈین لہری کا اصل نام سفیر اللہ تھا، انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
فنی سفر کی ابتداء فلم ’’انوکھی‘‘ سے کرنے والے لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ جیسی متعدد مشہور فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھائے۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News