معروف امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور پروڈیوسر سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے کبھی بچے پیدا نہیں کرسکتیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور پروڈیوسر سلینا گومز نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اپنے پیٹ میں نہیں پال سکیں گی، ان کا جسم بچے کا وزن برداشت نہیں کر پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے جب انہیں بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو خود کبھی پیدا نہیں کر سکیں گی تو انہیں سن کر بہت افسوس ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز انہیں بتا چکے ہیں کہ اگر کبھی انہوں نے بچوں کو اپنے پیٹ میں پالنے اور انہیں پیدا کرنے کی کوشش کی تو وہ قدم ان کے لیے اور بچے کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔
سلینا گومز نے کہا کہ اگرچہ وہ خود اپنے بچوں کو جنم نہیں دے سکتیں لیکن ان کے پاس سروگیسی سمیت دوسرے راستے موجود ہیں، وہ ان کے ذریعے اپنے بچوں کو دنیا میں لائیں گی۔
سلینا گومز ماضی میں گردے کا ٹرانسپلانٹ بھی کروا چکی ہیں جبکہ وہ دماغی عارضے ’بائیو پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار بھی رہی ہیں اور کئی سال تک ادویات کھاتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News