بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ کے والد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
معروف اداکارہ ملائیکہ کے والد انیل اروڑا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بالکونی سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں ان کی دائیں ٹانگ، سر اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں جو ان کی موت کا سبب بنیں۔
یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے چند روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنی عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی تھی۔
خودکشی سے قبل انیل اروڑا نے اپنی بیٹیوں ملائیکہ اور امریتا کو فون کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا میں بہت تھک چکا ہوں اور اپنی زندگی سے بیزار ہوں، مجھے لگتا ہے میں بیمار ہوں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News