عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن انتقال کرگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار ٹیٹو جیکسن کے انتقال کی افسوسناک خبر اُن کے بیٹوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ہم بھاری دل کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد ٹیٹو جیکسن اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے والد کی موت پر غمزدہ اور دل شکستہ ہیں، ہمارے والد ایک ناقابلِ یقین انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ بھلائی کی۔
انہوں نے اپنے والد کے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کچھ لوگ ہمارے والد کو لیجنڈری ‘جیکسن 5′ کے ٹیٹو جیکسن کے نام سے جانتے ہوں گے، کچھ اُنہیں ‘کوچ ٹیٹو’ کے نام سے جانتے ہوں گے اور کچھ لوگ اُنہیں “پوپا ٹی” کے نام سے جانتے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے والد ہر ایک کو بہت یاد آئیں گے جبکہ وہ ہمارے لیے ہمیشہ ‘ٹیٹو ٹائم’ ہی رہیں گے۔
ٹیٹو جیکسن کے بیٹوں نے کہا کہ ہمارے والد نے ہمیشہ دوسروں سے محبت کرنے کا پیغام دیا لہٰذا ان کے اس پیغام کو ہمیشہ یاد رکھیے گا۔
واضح رہے کہ ٹیٹو جیکسن کی موت 70 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News