معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مایا خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے بتایا کہ کیریئر اور زندگی میں انہوں نے بہت ساری غلطیاں کیں اور ان سے ہی سیکھ کر وہ مضبوط بنیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد تشدد اور دیگر مسائل کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہیں اور انہوں نے انزائٹی میں مشکل وقت بھی دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر ذہنی صحت ہر کسی کا حق ہے لیکن افسوس سماج میں ڈپریشن اور انزائٹی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ ڈپریشن ایک بیماری ہے جو کہ کسی کو بھی لگ سکتی ہے۔
مایا خان نے کہا کہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے اگلے ہی لمحے انہیں احساس ہوچکا تھا کہ ان سے غلطی ہوگئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ رشتے میں بندھنے کے کچھ ہی لمحوں بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوچکا تھا لیکن اس باوجود انہوں نے چار سال تک شادی چلائی اور تشدد برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے کچھ وقت بعد ہی اگرچہ غلط چیزیں سامنے آنے لگتی ہیں لیکن اس باوجود ان پر یقین نہیں ہوتا، کیونکہ ہمیں امید ہوتی ہے کہ سب کچھ بہتر ہوگا، تاہم چیزیں بہتر نہیں ہوتیں۔
واضح رہے کہ 2011 میں مایا خان کا نکاح ہوگیا تھا لیکن بدقسمتی سے جس شخص کے ساتھ ان کا نکاح ہوا، ان سے شادی نہیں ہوسکی تھی اور انہوں نے دوسرے شخص سے شادی کرلی تھی جو کہ کچھ ہی عرصے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News