پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوزین فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے شادی گزشتہ سال دسمبر کی 16 تاریخ کو کی تھی تاہم سوزین کی جانب سے اپنی شادی کا خلاصہ تصاویر کے ساتھ گزشتہ روز کیا گیا۔
سوزین فاطمہ نے لکھا کہ دو لوگوں نے ایک سفر پر چلنے کا فیصلہ کیا، ہم نے محبت کو ڈھونڈا نہیں بلکہ ایک ساتھ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوزین فاطمہ نے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بانجھ، بڑی بہو شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News