بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔
حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
میڈیا کے مطابق جس وقت انیل اروڑا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں، دوسری جانب ملائیکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان انیل اروڑا کی موت کی خبر سن کر سب سے پہلے ملائیکہ کے گھر پہنچ گئے۔
انیل اروڑا کے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور اہلیہ جوائس پولیکارپ چھوڑے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News