پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں مشہور و معروف اداکارہ سنبل اقبال نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، الحمدللہ! میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ناقابلِ یقین نعمت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہوں، انشاء اللہ ہم سب کو بار بار لوٹنے کا موقع عطا فرمائے (آمین)۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے عمرہ ادائیگی کی کوشش کررہی تھی بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کرلیں۔
عمرہ ادائیگی مکمل کرنے پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور دعاؤں کی درخواست بھی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News