بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک خاتون مداح نے خود کو گھریلو ملازمہ ظاہر کیا اور وہ ہمارے گھر میں رہتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ “میں نے سوچا کہ یہ عورت نوکرانی جیسی نہیں لگتی اور وہ برتن بھی نہیں دھو سکتی تھی۔ میں نے اپنی ساس کو بتایا اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش میں دیوانی ہوگئی تھی، بالآخر ہمیں پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی تھی اور گووندا کی مداح تھی۔”
سنیتا نے کہا کہ “یہ لڑکی گووندا کےلیے جاگتی رہتی تھی، پھر ایک دن اس نے روتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی بہت بڑی مداح ہے۔ بعد میں اس کا والد آیا اور ساتھ میں چار گاڑیاں بھر کے سیاستدان بھی لائے۔ میرا خیال ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تقریباً 20 دن تک کام کرتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ “یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔”
یاد رہے کہ گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News