پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا بولڈ لباس میں اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی شکل سے ملتی جلتی لڑکی کی بولڈ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس سے متعلق نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ وائرل بولڈ ویڈیو ہانیہ عامر کی ہے۔
تاہم اب ویب سائٹ کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بولڈ ویڈیو میری نہیں بلکہ جعلی ہے، یہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی ہماری شوبز ویب سائٹ والوں کو سمجھائے اور بتائے کہ وائرل ویڈیو میری نہیں ہے، انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر قوانین کی عدم موجودگی پر سوال بھی اٹھایا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News