Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق پر کوئی پچھتاوا نہیں، گلوکار بادشاہ

Now Reading:

طلاق پر کوئی پچھتاوا نہیں، گلوکار بادشاہ

معروف بھارتی گلوکار و ریپر ہوئے ادتیا پرتیک سنگھ سسوڈیا المعروف بادشاہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنی طلاق پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار و ریپر بادشاہ نے بتایا کہ میں نے اپنے رشتے کو بچانے کی پوری کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں نے اور میری اور سابقہ اہلیہ جیسمین مسیح نے ہر ممکن کوشش کی، ہم نے اپنی بہترین کوشش کی اور وہ سب کچھ کیا جو ہم کر سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم علیحدہ اس لیے ہوئے کیونکہ ساتھ رہنا ہمارے بچے کے لیے صحت مند نہیں تھا۔

بادشاہ نے کہا کہ مجھے اپنے بچے سے ملنے کا موقع ملتا ہے لیکن زیادہ نہیں کیونکہ وہ لوگ لندن میں رہ رہے ہیں۔

Advertisement

گلوکار و ریپر کے مطابق میری بیٹی کے ساتھ میرا تعلق اچھا ہے لیکن وہ میری فین نہیں ہے، وہ بلیک پنک کو سنتی ہے، ایک موسیقار کے لیے اپنے بچے کو دوسرے موسیقار کا مرچنڈائز خرید کر دینا تھوڑا تکلیف دہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اور جیسمین کے درمیان آج بھی دوستانہ تعلقات ہیں، وہ میرے حالیہ کنسرٹ میں بھی آئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کسی رشتے میں بچہ شامل ہو تو کیریئر کو پیچھے رکھنا پڑتا ہے اور چیزیں پیچیدہ ہو جاتی ہیں۔

بادشاہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے بیٹی چاہتے تھے اور ان کی بیٹی کی پیدائش نے ان کی یہ خواہش پوری کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان
معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش
آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا
جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل
چاہت صاحب! آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے، آغا علی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر