بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار سلمان خان اور خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا یورپ میں دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے جس میں ایک ڈانس نمبر ہوگا اور ایک رومانوی گانا ہوگا۔
ساجد ناڈیاڈوالا یورپ میں بڑے پیمانے پر گانوں کی شوٹنگ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور مقامات کی ریکی جاری ہے۔
اے آر مروگادوس کی فلم میں موسیقار پریتم نے ’سکندر‘ کے لیے دو چارٹ بسٹر گانے کمپوز کیے ہیں، ساجد کی فلم ’سکندر‘ ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہوگی جس میں سلمان خان ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار میں ہیں۔
یاد رہے کہ ’سکندر‘ کی ریلیز عید 2025 پر متوقع ہے اور اس میں سلمان خان ایک بڑے سماجی مسئلے کا مقابلہ کریں گے جبکہ ’باہوبلی‘ کے کٹپا کو فلم میں ولن کے کردار میں پیش کیا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News