پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو غلطیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کا کہنا تھا کہ غلطیاں کرنا عام بات ہے اور ہر انسان سے بار بار غلطیاں ہوتی ہیں اور جب تک انسان زندہ ہے تب تک غلطیاں ہوتی رہیں گی ، میں نے بھی کئی غلطیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ہمارے معاشرے میں خواتین کو غلطیاں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کی غلطیوں کو تسلیم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں اب خواتین پر شادی کا دباؤ کم ہونا شروع ہوا ہے، اب لوگ غیر شادی شدہ خاتون کو ملازمت پر دیکھتے ہوئے زیادہ سوالات نہیں کرتے۔
اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے مزید کہا کہ شادی اور کیریئر ختم ہونے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، جنہیں شادی کرنی ہوتی ہے، وہ کیریئر سمیت تعلیم بھی شادی کے بعد حاصل کرتے ہیں اور بہت سارے شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کا سہارا بھی بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News