Advertisement
Advertisement
Advertisement

منگنی ٹوٹنے کے بعد عبدو روزک کا پہلا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

منگنی ٹوٹنے کے بعد عبدو روزک کا پہلا بیان سامنے آگیا

منگنی ٹوٹنے کے بعد عبدو روزک کا پہلا بیان سامنے آگیا

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار عبدو روزک کا منگنی ٹوٹنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں تاجکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار عبدو روزک نے منگنی توڑنے سے متعلق میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ شادی منسوخ کرنا پڑے گی تو یہ میرے لیے کافی جذباتی معاملہ تھا، دکھ کے ساتھ مایوسی بھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کبھی بھی آسان اور قابل قبول نہیں ہوتا کہ آپ جو منصوبہ بنا رہے ہیں اور خواب دیکھ رہے ہیں وہ نتیجہ خیز نہیں ہوگا۔

عبدو روزک نے کہا کہ ان کے اہل خانہ بھی فطری طور پر اس فیصلے سے اداس ہیں۔ کیونکہ دونوں طرف سے نجانے کیا کچھ کیا گیا اور خوشیاں منانے کے منتظر تھے۔

گلوکار نے کہا کہ وہ مستقبل کے لیے صحیح انتخاب کی اہمیت کو بھی سمجھ گئے ہیں۔ دونوں خاندان چاہتے تھے کہ ہمارے لیے جو بہتر ہے وہ کیا جائے اور اختلافات کو آگے بڑھانے کے بجائے الگ ہونے کے لیے ہماری پسند کی حمایت کی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکار نے اس سے قبل اپنی منگیتر امیرہ سے اپنی شادی کی منسوخی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ ہمارے ثقافتی اختلافات ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جیا بچن کی دھمکی کے بعد میں نے امیتابھ سے دوستی اور رابطہ ختم کردیا تھا، ریکھا
شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
مادھوری کو دیکھ کر غلطی سے سگریٹ منہ پر لگا لی تھی؛ اجے دیوگن
میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ
مجھے چھوٹی اسکرین پر ابھی تک کوئی اسکرپٹ زیادہ اچھا نہیں لگا، شان شاہد
یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ گرفتاری کے بعد رہا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر