Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے، روینہ ٹنڈن

Now Reading:

کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے، روینہ ٹنڈن

کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے، روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے۔

سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں لندن کی ایک سڑک پر اکیلی جا رہی تھی کہ چند مرد میری طرف آئے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا میں روینہ ٹنڈن ہوں اور ساتھ ہی سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ لندن میں جرائم کی صورتحال اور گزشتہ دنوں ممبئی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد میں ان لوگوں سے ڈر گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان لوگوں کو منع کردیا کہ میں روینہ ٹنڈن نہیں ہوں اور پھر تیز تیز چلتی ہوئی وہاں سے دور ہوگئی۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ کوئی ساتھ ہو تو خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں تاہم اکیلے میں ڈر لگتا ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ افراد واقعی میرے فین ہوں لیکن اب مجھے ڈر لگتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن کو گزشتہ ماہ ممبئی میں ان کی گاڑی میں ہجوم نے گھیر لیا تھا اور بدتمیزی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان
معروف ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش
آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا
جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل
چاہت صاحب! آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے، آغا علی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر