بالی ووڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے اسٹیج پر رکھا مداح کا کھانا سیکیورٹی گارڈ کو دیدیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے لندن میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا ہے، کنسرٹ کے دوران بنائی گئی گلوکار اریجیت سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں اریجیت سنگھ کو اپنی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر مداح کی جانب سے رکھا گیا کھانا پہلے تو اٹھا کر سیکیورٹی گارڈ کے حوالے کرتے اور بعدازاں مداح سے معذرت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اریجیت سنگھ کو مداح سے معذرت کرتے اور کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اسٹیج میرے لیے مندر ہے، معذرت کے ساتھ آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News