معروف بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ نے کہا ہے کہ یویو ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار و ریپر بادشاہ نے ہنی سنگھ کی میوزک انڈسٹری میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنی سنگھ کو دوبارہ کامیاب ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہنی سنگھ کے ساتھ ہوا یہ سب افسوسناک ہے، میرے ذاتی مسائل نے مجھے متاثر کیا لیکن میں نے انہیں اپنے پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یویو ہنی سنگھ ہمیشہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو رکھیں جو ان کی صحت اور خوشی کا خیال رکھتے ہوں، نا کہ صرف ان کی کامیابی کے لیے انکے آس پاس موجود ہوں۔
بادشاہ نے ہنی سنگھ کو ان کے ابتدائی دنوں کی یاد دلائی اور کہا کہ وہ ہمیشہ اس جذبے کو یاد رکھیں جس نے انہیں پہلی بار میوزک بنانے پر مجبور کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News