شاہ رخ خان نے خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خواتین ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ باریک بین اور وسیع النظر ہوتی ہیں، وہ ہر جگہ جاتی ہیں، ان کی حساسیت کی وجہ سے اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ہدایت کار اہمیت کے حامل ہیں، ان میں سنجے لیلا بھنسالی، منی رتنم اور کرن جوہر شامل ہیں جبکہ خواتین بھی بہت ہی خوبصورت فلمیں بناتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بڑے مرد ہدایت کاروں کے ساتھ کیا ہے، میں اُن کے بارے میں کچھ نامناسب نہیں کہہ رہا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں نظر آئے تھے جبکہ اگلی فلم کنگ ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی سوہانا خان کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News