Advertisement

اپنی شادی میں کسی اور کا جوڑا پہنا تھا، سعدیہ امام

اپنی شادی میں کسی اور کا جوڑا پہنا تھا، سعدیہ امام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی میں کسی اور کا جوڑا پہنا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں کپڑوں کا کام کرتی تھی، شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا، پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری امی کا پسندیدہ رنگ تھا، مجھے بہت دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگنی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔

اداکارہ سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جیا بچن کی دھمکی کے بعد میں نے امیتابھ سے دوستی اور رابطہ ختم کردیا تھا، ریکھا
شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
مادھوری کو دیکھ کر غلطی سے سگریٹ منہ پر لگا لی تھی؛ اجے دیوگن
میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ
مجھے چھوٹی اسکرین پر ابھی تک کوئی اسکرپٹ زیادہ اچھا نہیں لگا، شان شاہد
یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ گرفتاری کے بعد رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version