بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن شہرت کے باوجود عاجز اور مہربان شخصیت کے مالک تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی حالیہ قسط میں گلوکار مائیکل جیکسن سے اپنی ملاقات کا قصہ سُنایا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی سال پُرانی بات ہے، میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک دن میرے کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو باہر مائیکل جیکسن کھڑے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار مائیکل جیکسن کو اپنے سامنے دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا اور میں تقریباً بےہوش ہونے لگا تھا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ مائیکل جیکسن میرے سامنے کھڑے ہیں لیکن پھر میں نے خود کو پُرسکون کیا اور گلوکار سے ‘ہیلو’ کیا۔
امیتابھ بچن نے کہا کہ مائیکل جیکسن نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ میرا کمرہ ہے؟ جب میں نے اُنہیں بتایا کہ یہ آپ کا نہیں بلکہ میرا کمرہ ہے تو اُنہیں احساس ہوا کہ وہ غلطی سے غلط کمرے میں آگئے ہیں۔
اداکار کے مطابق بعد ازاں، مائیکل جیکسن نے اپنے کمرے میں جاکر کسی کے ہاتھ مجھے ملاقات کا پیغام بھیجا، پھر ہم نے بیٹھ کر کافی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ مائیکل جیکسن بے پناہ شہرت کے باوجود ناقابلِ یقین حد تک عاجز اور مہربان شخصیت کے مالک تھے۔
یاد رہے کہ مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News