بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ بالی ووڈ میں خود کی تشکیل نو کرنا اور اُسے برقرار رکھنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ 17 یا 18 سال کے ہوتے ہیں تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ آپ فلم میں ہوں، اگر آپ نے اس حالت میں 10 سال گزار لیے ہیں تو آپ کو اپنی تشکیل نو کرنی چاہیے جو مردانہ غلبے کی حامل اس صنعت میں انتہائی خوفناک عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورانیے میں میرے ساتھ دیگر اداکارائیں بھی ہیں، جنہوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، میں ہر 5 سال بعد خود سے پوچھتی ہوں کہ اب کیا نیا کیا جاسکتا ہے؟
کرینہ کپور نے کہا کہ یہ صرف کامیاب فلموں کے لیے نہیں ہے بلکہ آنے والوں کےلیے اپنی میراث چھوڑنا ہے، میں ایسے خاندان سے ہوں، جہاں سب ہی شاندار اداکار ہیں، یہی چیلنج مجھے درپیش ہے تاکہ میری شناخت کہیں چھوٹ نہ جائے۔
معروف و سینئر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس فلم انڈسٹری میں ہر 10 سال بعد کوئی نہ کوئی نیا آجاتا ہے، ایسے میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے میں مختلف نوعیت کی فلموں کا انتخاب کرنا پسند کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News