پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ یپیلی ڈیوورس مین، آپ کے کیا حال ہیں؟ اس پر آغا علی قہقہہ لگا کر ہنسے اور جواب دیا کہ آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا۔
میزبان نے کہا یہ آپ کی ذاتی زندگی ہے اور آپ دونوں ہی بہت پیارے اور خوش اخلاق انسان ہیں، جو بھی ہوا یہ بدقسمتی تھی لیکن زندگی نہیں رُکتی وہ چلتی رہتی ہے، آپ دونوں نے اسے بہت اچھی طرح سے ہینڈل کیا جس کی میں قدر اور عزت کرتا ہوں، ورنہ ہمارے ہاں ڈھنڈورا پیٹ دیا جاتا ہے، تو میں آپ سے پوچھوں گا آپ کیسے ہیں۔
آغا علی نے کہا کہ میں اب کافی اچھا ہوں، زندگی مشکل ہے لیکن کیا کہہ سکتے ہیں، میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگا کر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔
اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور یہ سب سے اچھی بات ہے کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے اور نفرت پیدا ہوجاتی ہے، جب بری طرح رشتے ختم ہوں تو بغض اور نفرتیں ہوتی ہیں۔
آغا علی نے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور نہیں کیا تھا، میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں یا پڑیں گی، جب میں 5 سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا تو میں سمجھ سکتا ہوں کہ بچہ ماں یا باپ کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے، شکر ہے ایسا کچھ نہیں تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News