Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

Now Reading:

شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نے سوال پوچھا کہ کیا شان شاہد نے اداکارہ ریما خان سے شادی کرنے سے متعلق کبھی سوچا؟

سوال کے جواب میں شان شاہد نے کہا کہ میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا کیونکہ جب میں ریما سے ملا تو اس وقت میری عمر 16 سال تھی، ہم نے کم عمری میں فلم ‘بلندی’ سے ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے، آپ نئے لوگوں سے ملتے ہیں، دنیا دیکھتے ہیں اور آپ کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ لوگ اسکرین کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہم اسکرین پر رومانس کرتے ہیں، ساتھ گھومتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے لوگ ایسا خیال کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سینئر اداکار شان شاہد اور اداکارہ ریما خان کی ‘بلندی’ کے علاوہ فلم ‘نکاح’ بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لڑکیاں کبھی بھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں، مدیحہ امام
6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھا؛ ودیا بالن
نامور موسیقار خواجہ خورشید انور کی 40 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 30 ویں برسی
ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کیلئے تبدیل ہونا عام بات ہے، افشاں قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر