Advertisement
Advertisement
Advertisement

رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان

Now Reading:

رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان

رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے، سارہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ رونے کی اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی۔ میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔

سارہ خان نے کہا کہ ہدایت کار اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں اور اس سے خود کو جوڑنے کے بعد روئیں، لیکن میں رو نہیں سکتی، اور ان کو میرا جواب ہوتا ہے، میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا اچھا نہیں لگتا۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں میں رونے کی بہترین اداکاری والے مناظر میں ہمیشہ مصنوعی حربے استعمال کیے ہیں کیونکہ میرے لیے رونا بہت مشکل ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لڑکیاں کبھی بھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں، مدیحہ امام
6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھا؛ ودیا بالن
نامور موسیقار خواجہ خورشید انور کی 40 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 30 ویں برسی
ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی
شادی کے بعد بچوں کا کچھ وقت کیلئے تبدیل ہونا عام بات ہے، افشاں قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر