اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر دلہا بنے اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ‘ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے’۔
گلوکار نے دوسری شادی کس سے کی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس پوسٹ پر دوستوں اور مداحوں کی جانب سے گلوکار کو مبارک باد دی جارہی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے 2020 میں ہوئی تھی، تاہم رواں سال جنوری میں عمیر اور ثنا کی علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ثنا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کی خبر سامنے آئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News