Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا

Now Reading:

عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا

عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان کا انتقال ہو گیا ہے۔

 پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھیں جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے، براہ کرم ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔

عدنان سمیع نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

گلوکار عدنان سمیع نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی تاریخ پیدائش 1947 درج ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، حنا الطاف
کورین اداکار سونگ جے رِم کی گھر سے لاش برآمد
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی وجہ سے اسٹارڈم کا معیار بدل رہا ہے، عامر خان
بالی ووڈ کے دبنگ کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار
معروف شاعر احمد راہی کا 101 واں یومِ پیدائش
اپنی خالہ کے انتقال کی خبر سن کر سکون ملا تھا، اداکارہ فریال محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر