Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ

Now Reading:

میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ

میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ میرے اور رنبیر کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرا شوہر میرا بہترین دوست بھی ہے اور ایک شاندار اداکار بھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے سے اپنی فلموں اور مناظر کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں، جب میں جِگرا یا گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں کسی الجھن کا شکار ہوتی تھی، تو میں رنبیر سے بات کرتی تھی، اور اسی طرح وہ اینیمل کے بارے میں مجھ سے بات کرتے تھے۔

اپنی آنے والی فلم جِگرا کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ دونوں فلموں کا موازنہ کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں زیادہ مماثلت نہیں ہے۔ یہ صرف اینیمل یا جِگرا کی بات نہیں ہے، بہت سی فلمیں کسی پیارے کے لیے کچھ کرنے کے بارے میں ہوتی ہیں۔ یہ ایک الگ صنف ہے، اور اس موضوع پر کئی فلمیں بن چکی ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں فلموں میں کوئی خاص مماثلت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جِگرا‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حرام سے بہتر ہے کہ مرد چار شادیاں کرے، حرا سومرو
شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، حنا الطاف
کورین اداکار سونگ جے رِم کی گھر سے لاش برآمد
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی وجہ سے اسٹارڈم کا معیار بدل رہا ہے، عامر خان
بالی ووڈ کے دبنگ کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار
معروف شاعر احمد راہی کا 101 واں یومِ پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر