پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ شوبز کے لوگوں کو جھوٹ بولنے اور دکھانے کے ہی پیسے ملتے ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ زندگی ہر کسی کو ہر چیز سکھا دیتی ہے اور انہیں بھی زندگی نے بہت کچھ سکھایا، زندگی نے انہیں وہ کچھ دیا ہے جو وہ چاہتی تھیں، وہ ماضی کے مقابلے متحمل مزاج ہوگئی ہیں، اب وہ خود کے بجائے دوسروں کے لیے زیادہ سوچتی ہیں۔
حرا مانی نے کہا کہ وہ جو بننا چاہتی تھیں وہ بن گئی، کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ وہ تو دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا فلاں کردار بھی ادا کر سکتی تھیں لیکن پھر بعد میں اپنے جواں سالہ بیٹوں کو دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں نہیں وہ یہیں خوش ہیں، انہیں جو ملا وہ بہت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جھوٹ بولا اور دکھایا جاتا ہے، شوبز کے لوگ دوسرے انسانوں کی کہانیاں بیان کرتے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنا اور دکھانا ان کی مجبوری اور کام ہے، انہیں یہ سب کرنے کے ہی پیسے ملتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News