Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل

Now Reading:

جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل

جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، ازیکا ڈینئل

پاکستان کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی، کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔

ازیکا ڈینئل نے کہا کہ شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایئر ہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفر کرنے والے بعض افراد مجھے اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے جس پر مجھے غصہ آتا تھا لیکن میں خاموش ہوجاتی تھی، کام کے دوران فضائی میزبانوں کو بزنس کارڈز دینا ہراسانی ہے اور میرا خیال ہے ایسے معاملات اب بھی ہوتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کا آغاز کیا لیکن پہلے منصوبے کے بعد دو سال تک مجھے مزید کام نہیں ملا، اب میں جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل مضمون سادہ الفاظ میں بیان کرنے والے جون ایلیا کی 22ویں برسی
سنیل شیٹھی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے
یو یو ہنی سنگھ نے سرائیکی گانا پیش کر کے دل جیت لیے
سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی
کینسر کی تشخیص ہوئی تو محسوس ہوا کہ مرنے والی ہوں، منیشا کوئرالہ
ماہرہ خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر