پاکستان کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ چاہت صاحب! آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے۔
پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی خان نے کہا کہ بہت جلد میری نئی قوالی ‘تیری مست نظروں سے اللہ بچائے’ ریلیز ہونے والی ہے، مجھے اُمید ہے کہ میرے دیگر گانوں کی طرح یہ بھی مداحوں کو بہت پسند آئے گی۔
چاہت فتح علی خان کو ویڈیو میں اپنی نئی قوالی کے چند بول بھی گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکار آغا علی نے لکھا ہے کہ کوئی بات نہیں چاہت صاحب، ہم یہ بھی سہہ لیں گے، آپ خوش رہیں بس، دنیا چاہے بہری ہوجائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News