پاکستان اسٹیج ڈراموں کے معروف رائٹر منیر راج انتقال کر گئے ہیں۔
منیر راج پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ دو ماہ سے وہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
رائٹر کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی، منیر راج 74 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
رائٹر منیر راج کا شمار پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹرز میں ہوتا تھا، انہوں نے لا تعداد اسٹیج ڈرامے تحریر کیے۔
ان کے مشہور ڈراموں میں رولا داج دا، فیقا ان امریکا، نظام سقہ، اک نواں تماشا، سینڈل اور اسکینڈل، ڈسکو دیوانے، کالا کرما والا اور دیگر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News