Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسری شادی کا اعلان کیا تو لوگ بہت خوش ہوئے، گلوکار عمیر جیسوال

Now Reading:

دوسری شادی کا اعلان کیا تو لوگ بہت خوش ہوئے، گلوکار عمیر جیسوال

دوسری شادی کا اعلان کیا تو لوگ بہت خوش ہوئے، گلوکار عمیر جیسوال

معروف پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے کہا ہے کہ جب میں نے دوسری شادی کا اعلان کیا تو لوگ بہت خوش ہوئے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے کہا کہ الحمد للّٰہ! اللّٰہ بڑا مہربان ہے، وہ آپ کو کسی خاص منزل تک پہنچانے کے لیے ایک خاص سفر سے گزارتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جب صحیح جگہ پہنچتے ہیں تو جس راستے سے یا سفر سے ہوتے ہوئے آپ اس منزل تک پہنچتے ہیں، وہ اسی لیے ہے کہ آپ اس جگہ کو، اس راستے کو سراہ سکیں، اس پر اُس ذات کا شکر ادا کر سکیں، یہ سمجھ سکیں کہ حقیقی خوشی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اس وقت کے بارے میں سوچتا ہوں جس سے میں گزرا، اس دوران دنیا بھر سے بے شمار لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا، پھر چاہے وہ میں مداح ہوں یا نہ ہوں انہیں مجھ سے ہمدری تھی، میرے لیے پریشان اور فکر مند تھے، اس وقت میں ان سے یہی کہتا رہا کہ اس میں اللّٰہ کی بہت بڑی مصلحت ہو گی۔

عمیر جیسوال نے کہا کہ جب میں نے دوسری شادی کی پہلی اور واحد تصویر شیئر کی اور دوسری شادی کا اعلان کیا تو لوگ بہت خوش ہوئے۔

Advertisement

معروف پاکستانی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی جانب سے بے انتہا محبت ملی، یہ دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں، میرے لیے دعائیں کرتے ہیں اور میں بھی انہیں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بے انتہا متجسس ہوتے ہیں، کچھ لوگ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں حد سے زیادہ بتا کر دوسروں کو مداخلت کرنے کا موقع دے دیتے ہیں پھر بعد میں دوسروں کو الزامات دیتے ہیں اور پچھتاتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ آپ دوسروں کو یہ موقع خود دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ موقع نہ دیں، اپنے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کے بجائے صرف پیشہ ورانہ زندگی اور اپنے اچھے کاموں کے بارے میں ہی بتائیں تو بہتر ہے، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میرے کام سے پہچانیں نہ کہ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے، اس کے ساتھ ہی میں اگلے شخص کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کے حق میں ہوں، اگر اس کی یہی مرضی ہے تو میں اس کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال نے 7 اکتوبر کو اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ہائیکورٹ نے فلم ’پشپا ٹو‘ کے سپر اسٹار الو ارجن کی ضمانت منظور کر لی
ریما خان کا ناصر ادیب کے بیان پر شائستہ جواب
پھوپھیوں سے بہت پیار ملا، ان کی وجہ سے ہی شوبز میں موجود ہوں؛ سعدیہ امام
سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے خواب کی تعبیر جیسا ہے، رشمیکا مندنا
شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے، نیمل خاور
امریکی گلوکارہ بوٹوکس کی وجہ سے مسکرانے سے محروم ہوگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر