بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ جب مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو محسوس ہوا کہ مرنے والی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ منیشا کوئرالہ نے بتایا کہ 2012 میں مجھ میں اوورین کینسر (بیضہ دانی کا سرطان) ہوا تھا، جس کے خلاف انہوں نے کامیابی سے مزاحمت کی اور صحتیاب ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ مرنے والی ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ انہیں جینے کا موقع ملے تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ اس سے قبل تو انہوں نے سب کچھ تباہ کیا۔
منیشا کوئرالہ نے کہا کہ جب بیماری کی نیپال میں تشخیص ہوئی تو مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ اوورین کینسر کا آخری اسٹیج ہے، میں کافی خوفزدہ تھی، جو کہ اس مہلک بیماری میں ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس دوران کئی ایسے مواقع آئے کہ میں بکھر کر رہ گئی تھی، امریکا میں اپنی سرجری کے لئے چند ماہ تک ادھر ہی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکی والدہ نے سرجری کے دوران انکے پاس رکھنے کے لیے انکے ڈاکٹر کو ہندو مذہبی مالا (رودرکشا) دی تاکہ 11 گھنٹے کا آپریشن کامیاب ہوسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News