بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کے مرکزی ملزم شیوکمار گوتم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیو کمار کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے جو گزشتہ ماہ 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ ایسٹ میں بابا صدیقی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد سے فرار تھا۔
شیو کمار بھارت سے نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب یو پی اسپیشل ٹاسک فورس اور ممبئی کرائم برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیو کمار نے 9.9 ملی میٹر کی پستول سے بابا صدیقی پر چھ فائر کیے تھے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس قتل میں تین شوٹرز ملوث تھے تاہم تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اسے قتل کی ہدایت بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے دی تھی، شیو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انمول بشنوئی نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ساتھ بابا صدیقی کے قتل کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انمول بشنوئی نے شوٹرز کو بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کی تصویر بھی فراہم کی تھی جو کہ اب بھی شوٹرز کے نشانے پر ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News