ماضی کی مقبول اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔
حال ہی میں ماضی کی مقبول اداکارہ وینا ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر کے عروج پر وہ اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں کھانا بھی ان کی بہن ہاتھ سے کھلاتی تھیں۔
وینا ملک نے کہا کہ انہیں اپنا میک اپ اتارنے اور میک اپ کرنے سمیت کپڑے ٹھیک کرنے اور پہننے کی بھی فرصت نہیں ہوتی تھی اور ان کی بڑی بہن ان کے لیے مذکورہ کام سر انجام دیتی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کیریئر کے عروج پر جب وہ بھارت گئیں اور انہوں نے وہاں ایک ویڈنگ ریئلٹی شو میں کام کیا، تب انہیں دنیا بھر سے شادیوں کی پیش کش موصول ہوئی۔
وینا ملک نے کہا کہ انہیں ان کی ٹیم نے بتایا کہ ان کے لیے دنیا بھر کے 70 ہزار سے زائد مردوں نے شادی کی پیش کش بھیجی ہے اور وہ تب بھی اس پر حیران نہیں ہوتی تھیں، کیوں کہ وہ کام میں بہت مصروف تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News