پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے کہا ہے کہ میں شہرت اور آسائشوں کے باوجود بے سکونی پر خدا کی طرف لوٹا ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار زاہد احمد نے بتایا کہ میں نے آزادی، شہرت اور دولت سمیت ہر طرح کی عیاشیوں میں زندگی گزار کر دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کیریئر کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی منتقل ہوئے تو انہیں روکنے اور ٹوکنے والا کوئی نہیں تھا اور انہوں نے ہر طرح سے زندگی گزار کر دیکھی۔
ان کا کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی کا مقصد کمانا، گھر کے اخراجات ادا کرنے، یوٹیلٹی بلز بھرنا اور کام کرنا نہیں ہوتا اور اگر یہی مقصد ہوتا تو وہ بے سکون نہیں ہوتے۔
زاہد احمد نے کہا کہ شوبز میں ہونے کی وجہ سے شہرت اور دولت کے باوجود انہیں اپنی شخصیت کھوکھلی محسوس ہوتی تھی، انہیں کسی نہ کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی رہتی تھی۔
اداکار کے مطابق مسلسل بے سکون رہنے کے بعد انہوں نے خدا سے اپنی عبادت کی توفیق دینے کی دعا کی اور پھر خدا کے احکامات کے مطابق مذہبی زندگی گزارنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ خدا کی عبادت اور احکامات کے مطابق زندگی گزارنے سے ان کی زندگی میں سکون آچکا ہے اور اب وہ انتہائی خوش زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے پانچ وقت کی باقاعدگی سے نماز پڑھ رہے ہیں، وہ شوٹنگ سیٹ پر بھی نماز کی ادائیگی کرتے ہیں اور وہ اپنے مذہبی اور روحانی معاملات سے بہت خوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News