بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کو ایک گانے کی شوٹنگ کے لئے بہت ہی چھوٹا لباس پہننے کو کہا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے بتایا کہ میں نے شروع میں گانا ’دلبر‘ کو شوٹ کرنے سے انکار کیا کیونکہ لباس بہت ہی چھوٹا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دلبر کی شوٹ سے انکار یہ کہہ کر کیا کہ مجھے زیادہ جنسی طور پر نمایاں مت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر جو کپڑے گانے کے لیے طے کیے گئے تھے وہ بہت چھوٹے تھے جو میں نہیں پہن سکتی تھی، میں نے کوریوگرافر کو بتایا کہ میں گانے کی نوعیت کو جانتی ہوں لیکن ضروری نہیں ہے کہ بے ہودہ بھی ہو۔
نورا فتحی نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ میں میرے کپڑے بہت چھوٹے تھے تو نے میں فلمساز کو لباس کی خرابی بتائی اور کہا سیکسی گانا بھی بن سکتا ہے، جس میں ہم ہاٹ دکھ سکتے ہیں، اگر ہم اسے بدل دیں، ڈانس پر مبنی ایسا تجربہ کریں کہ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بھی اسے دیکھنے میں تکلیف محسوس نہ کریں۔
معروف رقاصہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی کہہ دیا کہ لوگ نا صرف اسے دیکھ سکیں گے بلکہ ڈانس اسٹائل کو بھی فالو کریں گے، ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلی صبح گانے کی شوٹنگ پر مجھے نئے کپڑے دیے گئے، جو پہلے کے مقابلے میں تھوڑے بہتر تھے، جس میں گانا شوٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News