Advertisement
Advertisement
Advertisement

لازمی نہیں کہ ہونے والا شوہر امیر ہو لیکن اُسکو معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے، مہوش حیات

Now Reading:

لازمی نہیں کہ ہونے والا شوہر امیر ہو لیکن اُسکو معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے، مہوش حیات

لازمی نہیں کہ ہونے والا شوہر امیر ہو لیکن اُسکو معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے، مہوش حیات

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لازمی نہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر بہت زیادہ امیر ہو لیکن اُسکو معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ پہلے وہ شادی سے متعلق سوچتی تک نہیں تھیں لیکن گزشتہ دو سال سے وہ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے متعلق سوچ رہی ہیں اور اچھا ساتھی ملنے پر وہ بیاہ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے بہت سارے رشتے آتے رہے ہیں، پہلے وہ صاف انکار کر دیتی تھیں اور کہتی تھیں انہیں شادی نہیں کرنی لیکن اب ایسا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ گزشتہ دو ڈھائی سال سے شادی کا سوچ رہی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو شادی بھی کی جا سکتی ہے، یہ اچھا عمل ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ وہ گھریلو خیالات کی خاتون ہیں، ان کے خیال میں شادی صرف دو افراد نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور وہ یہی بات ذہن نشین کر کے زندگی سے متعلق فیصلہ کریں گی۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو سمجھدار ہو، ذہنی طور پر پختہ ہو اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ شوبز کے معاملات کو سمجھتا ہو تاکہ انہیں شادی کے بعد مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہیں گی، اس لیے ایسے شخص سے شادی کریں گی جو کہ شوبز کو سمجھتا ہو، بطور اداکارہ ان کے کردار کو وہ سمجھ پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر بہت زیادہ امیر ہو لیکن انہیں معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے اور ان کے کچھ ناز نخرے اٹھا سکے۔

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مزید کہا کہ چونکہ وہ خود بھی شادی کے بعد کماتی رہیں گی تو پیسہ تو ان کے پاس آجائے گا اور پیسے کو شیئر بھی کر لیں گے لیکن ہونے والے شریک حیات کا سمجھدار ہونا لازمی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
منشیات برآمدگی کیس؛ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو 15 سال کی سزا
اداکارہ مریم نفیس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
شوبز میں ضرور واپسی کروں گی، منال خان
اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ چل بسیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر