پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے مداحوں کو اہم مشورہ دیدیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس پر ایک مداح نے لکھا کہ ’سر جہیز چاہیے بہن کی شادی ہے جہیز نہیں ہے‘۔
مداح کو جواب دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے تو منع کر دیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
دوسری جانب اداکار کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنے آرہا ہے کچھ صارفین اداکار کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار مدد کرنے کے بجائے اپنی جان چھڑانے کیلئے ایسا مشورہ دے رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News