معروف بھارتی گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے سرائیکی گانا گا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں دیوالی کے موقع پر گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں مشہور پاکستانی سرائیکی گانا ’بسم اللہ کراں‘ پر پرفارم کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں ہنی سنگھ نے گانے کے اختتام پر اصل گلوکار ندیم عباس کو پورا کریڈٹ دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا صارفین بھارتی گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News