پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں آج کل کے بچے زیادہ ذہین اور ہوشیار ہیں، وہ محبت کے ناکام ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے دوسرے آپشن پر چلے جاتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا تھا کہ دراصل 16 سے 25 برس کی عمر کے درمیان دو افراد کے ایک دوسرے کو پسند کیے جانے کو محبت کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر دو لوگ کم عمری میں ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ان کی پسندیدگی کو محبت کا نام دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب رومانوی تعلقات اور محبت میں ایک نئی اصطلاح (move on) آگئی ہے جو کہ ان کے خیال سے بہت اچھی ہے۔
صبا حمید نے کہا کہ انہوں نے اپنے زمانے میں مذکورہ اصطلاح نہیں سنی تھی اور نہ ہی انہیں ایسی کسی چیز کا علم ہوتا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے زمانے میں جس شخص کی محبت ناکام ہوتی تھی، اس کے لیے خیال کیا جاتا تھا کہ اسے مر ہی جانا چاہیے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ’موو آن‘ یعنی آگے بڑھو یا آگے چلو کی اصطلاح آچکی ہے جو کہ بہت اچھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے لوگ سوچتے ہیں کہ محبت ہوگئی، چلی یا نہیں چلی، قصہ پرانا ہوگیا، بات ختم ہوگئی، اب آگے بڑھو، دوسرے آپشن دیکھو۔
صبا حمید نے کہا کہ آگے بڑھو یا دوسرا آپشن دیکھو کی اصطلاح اچھی ہے، آج کل کے بچے ان کی نسل سے بہتر ہیں، آج کل کے بچے زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News