پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ لوگ شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں۔
حال ہی میں معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے شادی کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ جب انسان کا نصیب ہوتا ہے اور صحیح شخص زندگی میں آتا ہے تو اسی وقت شادی جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کا دل کہے کہ بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں، ہم نے بھی شادی کو ٹائم بم بنا لیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
حنا الطاف نے کہا کہ شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جو آپ پر دباؤ ڈالے کہ شادی جلد کرو اس کو نظر انداز کریں، کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔
خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے 2020 میں شادی کی تھی جبکہ بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News