پاکستان کے معروف و سینئر اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ میں تب ہی بھارت جاؤں گا جب میری حکومت مجھے اجازت دے گی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکار معمر رانا نے بتایا کہ مجھے بھارت سے دو فلموں کیلئے آفرز آئیں لیکن پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات پیچیدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ میں تب ہی بھارت جاؤں گا جب میری حکومت مجھے اجازت دے گی ورنہ کام نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارتی فلم ‘سنجو’ بہت پسند آئی، میں اس کردار کو کرنا چاہوں گا کیونکہ فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے بہت شاندار کام کیا ہے۔
معمر رانا نے مزید کہا کہ میں نے ایک دن میں 12 شوٹنگز بھی کی ہیں لیکن شکر ہے کسی فلم کا ڈائیلاگ کسی دوسری فلم میں نہیں بولا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News