پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ میں مخلص، اچھی شخصیت کے مالک اور سچے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا کہ انہوں نے بطور تخلیقی لکھاری کیریئر کا آغاز کیا، پھر انہوں نے پروڈکشن میں کام کرنا شروع کیا لیکن ان کا مستقبل میں بھی پروڈکشن کرنے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد مزاحیہ کردار بھی ادا کیے لیکن زیادہ شہرت سنجیدہ اور رونے دھونے والے کرداروں سے ملی ہے اور لوگ انہیں اسی کرداروں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مخلص، اچھی شخصیت کے مالک اور سچے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی لیکن فی الحال ان کے ذہن میں ایسا کوئی بھی شخص نہیں۔
سیدہ طوبی انور نے کہا کہ انہیں اب تک کسی فلم یا ویب سیریز میں کام کرنے کی پیش کش نہیں ہوئی لیکن انہیں جب بھی اچھے کردار کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر ویب سیریز میں کام کرنا پسند ہے لیکن وہ فلموں میں بھی کام کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ میڈیا سائنسز پڑھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگز اور اداکاری کی وجہ سے انہیں زیادہ تر یونیورسٹی جانے کا وقت نہیں ملتا، تاہم اس باوجود وہ وقت نکال کر وہاں جاتی ہیں اور انہیں پڑھائی میں مزہ آ رہا ہے۔
سیدہ طوبی انور نے کہا کہ وہ یونیورسٹی میں بطور شوبز شخصیت نہیں بلکہ بطور طالبہ جاتی ہیں، ان کے یونیورسٹی میں پڑھنے کی وجہ سے ان کے تمام کلاس فیلوز اور یونیورسٹی کے لوگ خوش خوش رہتے ہیں کہ ایک اداکارہ ان کے ہاں پڑھتی ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ساتھی طالب علم اور یونیورسٹی کے دوسرے طلبہ ان سے شوبز میں انٹر ہونے کے مشورے مانگتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News