Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورین اداکار سونگ جے رِم کی گھر سے لاش برآمد

Now Reading:

کورین اداکار سونگ جے رِم کی گھر سے لاش برآمد

کورین اداکار سونگ جے رِم کی گھر سے لاش برآمد

کوریا کے معروف اداکار سونگ جے رِم کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

کورین میڈیا کے مطابق 39 سالہ معروف اداکار و ماڈل سونگ جے رم کی لاش 12 نومبر بروز منگل کو ضلع سیونگ ڈونگ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی اور اس کے ساتھ دو صفحات پر مشتمل خط بھی برآمد ہوا ہے۔

اداکار کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ سونگ جے رِم کی موت میں کسی کے ملوث ہونے یا مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

کورین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونگ جے رم کی آخری رسومات 14 نومبر کو یوئڈو میں ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ سونگ جے رم نے 2009 میں اداکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ’مون ایمبریسنگ دی سن‘ (2012) جیسے تاریخی ڈرامے میں باڈی گارڈ کے کردار اور ’ٹو ویکس‘ (2013) میں ایک بے رحم قاتل کے کردار سے شہرت حاصل کی۔

Advertisement

وہ معروف رئیلیٹی شو ’وی گاٹ میریڈ‘ کے چوتھے سیزن میں کم سو ایون کے ساتھ نظر آئے تھے، جس نے ان کی مقبولیت کو بلندیوں تک پہنچایا اور انہیں 2017 میں ایم بی سی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز میں بہترین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وکرانت میسی کا ’ریٹائرمنٹ پوسٹ‘ پر وضاحتی بیان آگیا
نامناسب لباس پہن کر ریمپ پر واک؛ پاکستانی ماڈل تنقید کی زد میں آ گئیں
شہریار منور نے شادی کا اعلان کردیا
لکھنؤ کی دلہن کا نازیبا لباس، اصل حقیقت کیا؟
نرگس فخری نے قتل میں ملوث اپنی بہن سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر