پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا فوری خاندان شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بچے کی پیدائش ’سرپرائز‘ تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ منال خان نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا سیزر آپریشن ہوا تھا، جس وجہ سے وہ انفیکشن کا شکار بھی بنیں۔
انہوں نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہوگئی تھیں، انہیں کئی دن تک 106 تک بخار رہا، تمام اہل خانہ ہر وقت ان کے لیے دعا کرتے رہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے کو جنم دینے کے فوری بعد وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور انہیں شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں ہر وقت بطور ماں اپنے بچے کی فکر رہتی، انہوں نے اپنی صحت کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔
منال خان نے کہا کہ شادی کے دو سال بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، جب ان کے ہاں حمل ٹھہرا، اس وقت ان کی بہن ایمن خان تین ماہ کے حمل سے تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتنی جلدی اپنا خاندان بنانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ وہ 30 سال تک اپنے کیریئر اور تعلیم پر توجہ دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شادی بھی کم عمری میں اور جلدی جلدی میں ہوئی، انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آیا، ان کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر احسن محسن اکرام کو دیکھا اور دونوں میں جلد محبت ہوگئی، جس کے بعد دونوں نے جلد ہی شادی کا فیصلہ کیا اور جلدی جلدی میں کم عمری میں ہی شادی کرلی۔
منال خان نے کہا کہ شادی کے بعد بھی ان کا فوری خاندان شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن شادی کے دو سال بعد ہی انہیں ’سرپرائز‘ ملا، ان کے ہاں حمل ٹھہرنے اور بچے کی پیدائش ان کے اور شوہر کے لیے سرپرائز تھا اور انہیں یہ سرپرائز اچھا لگا، جس سے ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔
واضح رہے کہ منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام نے 2021 کو میں شادی کی تھی، شادی کے دو سال بعد یکم نومبر 2023 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News