اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تفتیشی یونٹ کو منتقل کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی یونٹ خاتون آفیسر نرگس تشدد کیس کی تفتیش کریں گی۔
پولیس نے بتایا کہ اسٹیج اداکارہ نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا اور ماجد بشیر 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے گھر میں نرگس پر تشدد کیا تھا، ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں چہرے، گردن اور کمر پر تشدد ثابت ہوا۔
انوسٹی گیشن ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نرگس اور گھریلو ملازمین، اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اداکارہ پر تشدد کا نوٹس لے چکی ہیں۔
ایس ایس او آئی یو خواتین پر تشدد کی تحقیقات کیلئے خصوصی یونٹ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News