Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے کہ وہ اپنے سب کام خود کریں، اسما عباس

Now Reading:

لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے کہ وہ اپنے سب کام خود کریں، اسما عباس

لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے کہ وہ اپنے سب کام خود کریں، اسما عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے کہ وہ اپنے سب کام خود کریں۔

حال ہی میں معروف و سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے مرد پانی کا گلاس بھی اٹھا کر نہیں پیتے، پانی قریب میں ہی موجود ہوگا لیکن پھر بھی نہیں پئیں گے جبکہ باہر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا وہاں 18 سال کے بچوں کی ٹریننگ کردی جاتی ہے کہ اپنا کام خود کرو، کما کر لاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتا، یہاں لڑکے لیٹے ہیں تو لیٹے ہی رہتے ہیں، اور والدین بھی ایسا ہی کرتے ہیں، انہیں کام نہیں کرنے دیتے اور بولتے ہیں کہ نہیں ابھی یہ چھوٹا ہے، ابھی کر لے گا، ابھی کھیلنے کے دن ہیں اور ابھی پڑھائی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کرو لیکن ساتھ ساتھ کام بھی کرو، اگر میرا بس چلے تو میں دوبارہ اپنے بیٹوں کو 18 سال کی عمر میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام کیلئے بھیج دوں۔

معروف و سینئر اداکارہ اسما عباس نے مزید کہا کہ ہم نے بچوں کو غلط لاڈ پیار کیا ہے، ماں ہی بچوں کے سب کام کرتی ہیں، اب بہت دیر ہوگئی ہے اور اب لڑکوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے اور اپنے سب کام خود کرنے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمام حدیں پار؛ اداکارہ مہر بانو کی انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل
مشہور قوال عزیز میاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 سال بیت گئے
اصل ہدف سلمان خان تھے، بابا صدیقی کے شوٹرز کا بڑا انکشاف
انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز بتا دیا
فلم انڈسٹری بہت زیادہ غیر محفوظ جگہ ہے، اداکار ویویک اوبرائے
سمانتھا پربھو کے سابق شوہر نے دوسری شادی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر