Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی، نادیہ خان

Now Reading:

شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی، نادیہ خان

شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بتایا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد تو میرے شادی کے فیصلے کے خلاف تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر یہ سوچنے لگی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں ہی اکیلی رہ گئی ہوں، مجھے کوئی تجربہ تو تھا نہیں اس وقت کہ ضروری نہیں ہے اگر آپ کو کسی سے محبت ہو گئی ہے تو اس کے ساتھ آپ کی شادی بھی کامیاب ہوگی۔

نادیہ خان نے کہا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیرئیر بہت اچھا تھا اور میں دنیا گھوم رہی تھی لیکن بس اچانک دماغ خراب ہوا تو یہ مکمل طور میری اپنی غلطی ہے کیونکہ میں اپنے والدین کی بات مان کر اس شادی سے بچ سکتی تھی۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو خواب میں بھی نظر آیا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے، میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت صحیح نہیں ہے کیونکہ میں اس وقت صرف 20 سال کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی ہوں لیکن شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
منشیات برآمدگی کیس؛ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو 15 سال کی سزا
اداکارہ مریم نفیس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
شوبز میں ضرور واپسی کروں گی، منال خان
اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ چل بسیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر