بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی وجہ سے اسٹارڈم کا معیار بدل رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کنگ خان کی فلم “پٹھان” کے مشہور اختتامی سین پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
اس سین میں جب دونوں اداکار نوجوان جاسوسوں کو ذمہ داری دینے کی بات کرتے ہیں تو ان کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ ملک کا سوال ہے، بچوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
اس کے جواب میں عامر خان نے مذاقاً کہا، یقیناً نوجوان اداکار اس سین کو دیکھ کر افسردہ ہوگئے ہوں گے، مگر شاہ رخ اور سلمان سے زیادہ ناراض بھی نہیں ہو سکتے، ہے نا؟
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فلم نہیں دیکھ سکے لیکن انسٹاگرام پر اس سین کا کلپ دیکھا اور اسے بہت مزاحیہ پایا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ، سلمان اور ان کے ساتھ دیگر پرانے اداکاروں جیسے کہ اجے دیوگن، اکشے کمار اور امیتابھ بچن نے بھی طویل عرصہ انڈسٹری میں گزارا ہے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی وجہ سے اسٹارڈم کا معیار بدل رہا ہے، پہلے لوگ ستاروں تک نہیں پہنچ سکتے تھے، اب وہ آسانی سے دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News